لاہور: 
پی سی بی کے مطابق بلز کنسورشیم کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس سال کے کنٹریکٹ سے بورڈ کو گزشتہ کنٹریکٹ کے مقابلے میں358
فیصد زیادہ پیسے حاصل ہوں گے، پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق نشریاتی اور لائیو اسٹریمنگ کے معاملات طے پا گئے ہیں، اس ضمن میں دیگر تفصیلات پر غور کرتے ہوئے معلومات میڈیا کو فراہم کر دی جائیں گی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ہدف سے زیادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین اور اسپانسرز کی پی ایس ایل میں گہری دلچسپی برقرار ہے، نشریاتی حقوق میں دلچسپی لینے والے تمام امیدواروں کے شکر گزار ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ 3 سال کے لئے 15 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا
Share To:

Unknown

Post A Comment:

0 comments so far,add yours

آصف علی نے شاہد آفریدی کا چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا لتان(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی ایسا اعزاز حاصل ک...