Articles by "sports"
Showing posts with label sports. Show all posts

آصف علی نے شاہد آفریدی کا چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا


لتان(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی ایسا اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں جو شاہد آفریدی بھی کیریئر میں ایک بھی مرتبہ حاصل نہیں کرسکے ہیں ۔ 27سالہ آصف علی رواں سال اب تک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں48چھکے لگا چکے ہیں جو ایک کیلنڈر ایئر میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے رسید کیے گئے چھکوں کی دوسری بڑی تعداد ہے،ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اب تک ایک سال میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بلے باز عمر اکمل ہیں جنہوں نے 2016ءمیں 73مرتبہ گیند کو باؤنڈری کے باہر پہنچایا تھا ، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے2016ءمیں47چھکے لگائے تھے ،سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے 2012ءمیں ایک سال میں 42چھکے لگائے تھے ، قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے2012ءمیں 39 چھکے لگائے تھے ، مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے 2010ءمیں کیلنڈر ایئر میں37مرتبہ گیند کو باؤنڈری کے باہر بھیجا تھا ۔آصف علی اب تک107ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 26.12کی اوسط سے 2090رنز سکور کرچکے ہیں جس میں ایک سنچری اور 8نصف سنچریاں شامل ہیں،وہ اب تک اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں159چوکے اور120چھکے لگا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں آصف علی کی شاندار اننگز کی بدولت اسلام آباد ریجن نے کراچی ریجن وائیٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے 

ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی بادشاہت برقرار


سلام آباد(نیو زڈیسک) ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی بادشاہت بدستور برقرار ہے، بیٹسمین رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز بابر اعظم اور بولرز میں شاداب خان دوسرے نمبر پر فائز ہیں، ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس کی 11 درجے لمبی جست نے فخرزمان کو ایک درجہ نیچے پانچویں پوزیشن پر بھیج دیا۔ بولنگ چارٹ میں فہیم اشرف اور عماد وسیم بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 2-1 سے کامیابی کے بعد ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان ٹیم بدستور نمبر ون پوزیشن پر فائز ہے، بھارت دوسرے، انگلینڈ تیسرے،آسٹریلیا چوتھے اورجنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔ چھٹی سے دسویں پوزیشن پر بالترتیب نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش موجود ہیں۔بیٹسمینوں میں ٹاپ پر پاکستان کے بابر اعظم کی حکمرانی بھی قائم ہے البتہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ایک ساتھ 11 درجے ترقی پانے والے ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس نے فخرزمان کو چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر بھیج دیا ہے۔ شعیب ملک 28 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ مارلون سموئلز کی تنزلی کے باعث پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو ایک درجہ بہتری نے 40 ویں نمبر پر پہنچادیا ہے۔ بولرز میں ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان کا قبضہ ہے جبکہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، فہم اشرف کا آٹھواں اور عماد وسیم کا نواں نمبر ہے۔ ویسٹ انڈین بولر کیمو پال کی ترقی کے باعث حسن علی ایک درجہ خسارے سے 31 ویں نمبر پر آنا پڑا جبکہ محمد عامر بھی ایک درجہ تنزلی سے اب 34 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ 

احمد شہزاد پر پابندی آج ختم ہوجائے گی


احمد شہزاد پر پابندی آج ختم ہوجائے گیلاہور:(22 دسمبر 2018) قومی کرکٹر احمد شہزاد پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث چار ماہ کے لیے عائد کی گئی پابندی ختم ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کا جولائی میں پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد بورڈ کی جانب سے ان پر 4 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےدوران پابندی احمد شہزاد پر کلب کرکٹ کے میچز کھیلنے پر پابندی میں 6 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا تھا اور کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی کے باعث احمد پر عائد 10 نومبر کی پابندی 22 دسمبر تک بڑھائی گئی تھی۔پابندی کے باعثشہزاد قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔واضح رہے کہ پی سی بی کے مطابق احمد شہزاد کے ڈوپ سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی تھی جس پر پی سی بی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے تحت ان پر پابندی عائد کی گئی تھی ، ٹیسٹ کرکٹر پرعائد پابندی کا اطلاق 10 جولائی سے ہوا تھا۔ 

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کیلئے بُری خبر! ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی پہلے ٹیسٹ سے باہر


لاہور(ویب ڈیسک) دورہ جنوبی افریقہ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے لیے انتہائی بری خبر آگئی ، فاسٹ باؤلر محمد عباس اور لیگ سپنر شاداب خان پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق محمد عباس اور شاداب خان کو پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹ کرنے کے لیے ری ہیب کا عمل جاری ہے تاہم دونوں کھلاڑی ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکیں ہیں جس کے باعث محمد عباس اور شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے، محمد عباس کندھے اور شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہیں اور دونوں کھلاڑی تین روزہ پریکٹس میچمیں بھی ایکشن میں نہیں تھے ۔محمد عباس نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جبکہ شاداب خان کو انجری کے باوجود ٹیم مینجمنٹ نے ایشیاءکپ کھلایا تھا ۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے واحد پریکٹس میچ میں شاندار فتح حاصل کی تھی۔بینونی میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ انوی ٹیشن 11 کو شکست دے دی۔میچ کے تیسرے روز 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور حارث سہیل کی شاندار بلے بازی کے باعث پاکستان نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ حارث سہیل نے 73 رنز جبکہ امام الحق نے 66 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور گرین شرٹس اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے علاوہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری، تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔ 
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی کے میچز سے مشروط کر کے مجوزہ شیڈول میں بھی ترمیم کردی گئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی سیکیورٹی ٹیم اور دو سے تین آفیشلز مارچ کے پہلے ہفتے میں پی سی بی کے مہمان بنیں گے جو 17 مارچ کو پی ایس ایل  کے فائنل سمیت  تمام سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ دیں گے، جس کی روشنی میں کرکٹ آسٹریلیا اور ان کی حکومت  تمام معاملات کو فائنل کرے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا حکام پاکستان ٹیم بجھوانے کا عندیہ تو دے چکے ہیں تاہم حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے سیکیورٹی حالات کی تسلی اور وقت  لینا چاہتے ہیں، اس لیے میچز  بھی ری شیڈول کیے جارہے ہیں۔
پروگرام کے مطابق پہلے 19 مارچ سے شروع ہونا تھی تاہم پی سی بی کی خواہش تھی کہ آسٹریلوی ٹیم  کراچی لینڈ کرے  اور 19 اور 21 مارچ کو یہاں میچز کھیلے لیکن اب ایک پی سی بی آفیشل نے شیڈول  میں ترمیم کے بعد اس سیریز کو 31 مارچ سے کھیلے جانے کی تصدیق کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پہلے انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سے یہ سیریز 31 مارچ تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، انڈین پریمیئرلیگ کا پہلا میچ  29 مارچ سے  ہوگا تاہم اب کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل سے دوطرفہ سیریز کو زیادہ اہم  قراردیا ہے، جس پر اب 5 ون دے میچز کے لیے 31 مارچ سے 13 اپریل تک کا وقت آئیڈیل سمجھاجارہاہے۔
یاد رہے کہ 99-1998 میں آخری بار آسٹریلوی ٹیم پاکستان کی مہمان بنی تھی، 8-2007 میں کینگروز نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم پاکستان میں عام انتخابات پر سیکیورٹی کو جواز بناکر یہ دورہ کینسل کردیا تھا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی بعض فرنچائز کے اعتراضات کے بعد بی پی ایل کھیلنے سے روک دیا۔

خیال رہے کہ سٹیون سمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں بال ٹیمپرنگ کی تھی جس کے بعد انٹرنشینل کرکٹ کونسل نے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک لیگ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بی پی ایل کی بعض فرنچائز کی جانب سے اعتراضات اٹھانے کے بعد بنگلہ دیش بورڈ نے فیصلہ کیا کہ پانچ جنوری سے شروع ہونے والی پریمیئر لیگ میں سٹیون سمتھ کی شمولیت پر پابندی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے
سٹیون سمتھ نے جنوری کے وسط میں طے شدہ معاہدے کے مطابق بی پی ایل کے دوسرے مرحلے میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی جگہ شمولیت اختیار کرنی تھی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف نظام الدین چوہدری نے بتایا 'ٹورنامنٹ کا قانون ہے کہ اگر ایک فرنچائز متبادل کھلاڑی لیتی ہے تو اس کا نام ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل ہوتا ہے لیکن سٹیون سمتھ کا نام شامل نہیں تھا۔‘
انھوں نے کہا کہ بعض فرنچائز نے اعتراضات اٹھائے اس لیے ہمیں سٹیون سمتھ کو بی پی ایل میں کھیلنے سے روکنا پڑا۔
خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آسٹریلیا کے کھلاڑی کیمرون بینکروفٹ نے اعتراف کیا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ کر رہے تھے جبکہ سٹیون سمتھ کا کہنا تھا کہ وہ کیمرون کے ارادے کے بارے میں پہلے سے جانتے تھے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے بعد سٹیو سمتھ اس میچ کے لیے کپتانی سے اور ڈیوڈ وارنر نائب کپتانی سے دستبردار ہو گئے تھے۔
مذکورہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا کے وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث کھلاڑوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھ

                       پی ایس ایل اور ’’مال مفت دل بے رحم‘‘


آپ کے کرکٹ بورڈ چیف تو یہاں آئے ہوں گے، کیا آپ میری ان سے بات کرا سکتے ہیں، رواں برس دبئی میں ایشیا کپ کے دوران جب میں نے ایک سینئر بھارتی اسپورٹس صحافی سے یہ کہا تو وہ حیرت سے مجھے دیکھنے لگے اور کہا کہ ’’نہیں وہ تو نہیں آئے، ان کا یہاں کیا کام ہاں شاید بعد میں ایک، دو دن کیلیے آ جائیں‘‘ اس پر میں نے کہا کہ بھارت اس ایونٹ کا میزبان ہے بورڈ کے کتنے لوگ یو اے ای آئے ہیں تو ان کا جواب تھا ’’ بہت کم، ان کی یہاں کیا ضرورت ہے، بی سی سی آئی نے اماراتی بورڈ کو انتظامات سونپ دیے ہیں وہ سب کچھ سنبھال لے گا‘‘۔

یہ سن کر میں ان کا شکریہ ادا کر کے وہاں سے چل دیا، میڈیا کانفرنس میں دیکھا تو وہاں بھی انتظامات یو اے ای کرکٹ کی ہی آفیشلز نے سنبھالے ہوئے تھے، اب میں نے اس صورتحال کا موازنہ پاکستان سے کیا، ہمارے ملک سے انٹرنیشنل کرکٹ برسوں روٹھی رہی، کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، بورڈ کے ذرائع آمدنی بہت کم ہو گئے، ایسے میں اخراجات میں کمی لانا ضروری تھا مگر کرکٹ بورڈ آفیشلزکے تو وارے نیارے ہونے لگے، دبئی ان کا دوسرا گھر بن گیا، ڈالرز میں ڈیلی الاؤنس، فائیواسٹارز ہوٹلز میں قیام، کرائے کی بہترین گاڑیوں میں سفر، آپ بعض آفیشلز کی ٹریول ہسٹری دیکھ لیں انھوں نے دبئی کا سفر کراچی سے بھی زیادہ کیا ہوگا۔
پانی کی طرح پیسہ بہانے سے بیشتر سیریز نقصان میں جانے لگیں البتہ بورڈ آفیشلز کے ساتھ ایسا نہیں تھا، آپ سوچیں اگر لاہور میں میچ ہو تو ان کو کیا ملتا لیکن نیوٹرل وینیو پر مفت کا تفریحی دورہ اور الاؤنسز ہی اتنے تھے کہ سمجھ لیں کئی بونس مل گئے، شاید یواے ای سے پاکستان کی طویل وابستگی کی یہ بھی ایک وجہ ہے، اب پی ایس ایل کی ہی مثال دیکھ لیں، فرنچائز اونرز نے نقصان نقصان کی رٹ لگائی ہوئی ہے، انھوں نے اسپانسر شپ شیئر میں اضافے کی بات کی بورڈ نے کوئی اہمیت نہ دی، وہ ٹیکس سے استثنیٰ چاہتے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، ہمیں یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے جو سبز باغ دکھا کر ٹیمیں فروخت کی تھیں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
آپ ظاہری شان بان پر نہ جائیں کہ اونرز سیلیبریٹی بن گئے، خوب پروگرامز ہو رہے ہیں، اندر سے سب پریشان ہیں، آپ کتنے ہی امیر کیوں نہ ہوں اگر پیسہ لٹاتے رہیں گے تو ایک دن سوچیں گے ضرور کہ میں یہ کرکیا رہا ہوں، سیٹھی صاحب دلاسے دے کر انھیں خاموش کرا لیتے تھے مگر احسان مانی خود ابھی معاملات سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل کے حوالے سے غیریقینی بڑھ گئی، کئی فرنچائزز نے تاحال فیس ادا نہیں کی، ایونٹ میں دو ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے تاحال ٹی وی رائٹس کا معاہدہ نہیں ہوا، بورڈ نے تمام فرنچائزز کو ایک دوسرے کے اکاؤنٹس بھیج کر اعتماد کی فضا مزید خراب کر دی، ایسے میں اگر اس بار کا ایونٹ ہو جائے تو شکر منائیں مگر یہ ضمانت نہیں کہ اس کے بعد پانچواں ایڈیشن بھی ہو سکے گا، اس کیلیے بورڈ حکام کو غیرمعمولی اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ سب کا حال ملتان سلطانز جیسا ہو جائے گا۔
اگر آپ کی آمدنی اٹھنی اور خرچہ روپیہ ہے تو مسائل تو ہوں گے، اس وقت ’’مال مفت دل بے رحم ‘‘ والا معاملہ ہے، لیگ پر بیشتر سرمایہ کاری فرنچائزز کی ہے لہذا بورڈ رقم اڑائے جا رہا ہے ، آپ اس سے اندازہ لگا لیں کہ رواں برس پی ایس ایل کے پروڈکشن اخراجات2 ملین ڈالر تھے اب اگلے برس تقریباً دگنے 3.75 ملین ہوں گے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ہر سال افتتاحی تقریب پر خوب رقم اڑائی جاتی ہے، غیر ملکی گلوکاروں کو بھی منہ مانگا معاوضہ دیا جاتا ہے، پھر بعض آفیشلز شان سے کہتے ہیں دیکھا ہم نے فلاں فلاں کو پرفارم کرنے بلا لیا، بھائی اس میں آپ کا نہیں پیسے کا کمال ہے۔
آپ پیسے والے ہیں تو گھر پر شادی میں بھی عامر خان، امیتابھ بچن مہمانوں کو کھانا سرو کرنے آ جائیں گے ، سلمان خان آپ کے بچوں کے پیچھے سپورٹنگ ڈانسر بن کر پرفارم بھی کر لے گا، بھارتی بزنسمین مکیش امبانی نے یہ بات ثابت بھی کر دی ہے، اب چیئرمین صاحب کو چاہیے کہ افتتاحی تقریب ضرور کریں مگر اخراجات کنٹرول میں لائیں ،اسی طرح جہاز بھر بھر کر بورڈ آفیشلز کے دبئی جانے کا سلسلہ روکا جائے، جن افراد کا جانا ضروری ہے صرف انہی کو بھیجیں، اس سے بھی بہت رقم بچے گی، غیرملکی کھلاڑیوں کو ڈالرز میں ادائیگی تو سمجھ میں آتی ہے پاکستانی پلیئرز کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے، انھیں ملکی کرنسی میں ہی معاوضہ دینا مناسب رہے گا۔
ابوظبی ہر سال کہتا ہے کہ ہمارے اسٹیڈیم میں میچز کرائیں مگر بورڈ ان کو لفٹ نہیں کراتا، شکر ہے اگلے ایڈیشن میں چار میچز وہاں کرانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے، دبئی کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں،جب تک لیگ مکمل طور پر پاکستان نہیں آتی تو آپ کے پاس متبادل آپشن ہے جسے ضرور دیکھیں، ابوظبی بہت سستا پڑے گا، ویسے بھی ہمیں چند برس بعد یو اے ای کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، وہاں بیشتر میچز میں اسٹیڈیم خالی ہی ہوتا ہے، وہاں مقیم لوگوں کے پاس ویسے ہی وقت نہیں تھا اور اب تو اتنی زیادہ کرکٹ ہو رہی ہے کہ آپشنز بے شمار ہیں۔
اگر پی سی بی کچھ اقدامات کرے تو یقینی طورپراخراجات میں واضح کمی آئے گی، یوں اگر زیادہ فائدہ نہیں تو نقصان بھی نہیں ہو گا، اگر فرنچائزز نے سرمایہ کاری کی ہے تو ان کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھائیں،ہمیں اچھے وقت کا انتظار کرنا چاہیے، جب کراچی اور لاہور کے ساتھ دیگر شہروں میں بھی لیگ کے میچز ہوں گے توشائقین اور اسپانسرز زیادہ راغب ہوں گے، یوں فرنچائزز کی شکایات بھی کم ہو جائیں گی اور مجھے یہ وقت زیادہ دور نہیں لگ رہا۔
لاہور: 
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اب دوبارہ سے ملکی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔
قومی کرکٹر احمد شہزاد پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی  پر پی سی بی نے چار ماہ کی پابندی میں چھ ہفتوں کا اضافہ کیا تھا، جو آج پوری ہورہی ہے۔ اوپنر پر فیصل آباد میں پاکستان کپ کے دوران قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر چار ماہ کی پابندی عائد کی تھی جو 10 نومبر کو پوری ہونا تھی۔

اس دوران احمد شہزاد نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی ایک اور خلاف ورزی کرتےہوئے کلب میچز میں شرکت کی، جس پر پی سی بی نے چھ ہفتے مزید  یعنی 22 دسمبر تک انہیں کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت سے روک دیا تھا۔ یوں مجموعی طورپر ساڑھے پانچ ماہ کی پابندی ختم ہونے کے بعد احمد شہزاد اب دوبارہ سے ملکی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔
لاہور: 
لاہور قلندرز نے 3 ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو کنٹریکٹ دے دیئے۔
پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جڑانوالہ میں کاشتکاری کرنے والے دلبر حسین کو منتخب کیا گیا ہے، پسماندہ ماحول سے سامنے آنے والے معاذ خان اور علی ماجد شاہ کو بھی شامل کرلیا گیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں سامنے آنے والے3 بہترین کھلاڑیوں کو ماہانہ معاوضہ دیتے ہوئے تربیت کے ہرممکن مواقع فراہم کریں گے،یہی پلیئرز آگے چل کر کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

  1. لاہور: 

  1. ٹیسٹ سیریز کے مشکل امتحان سے قبل گرین کیپس نے اعتماد بحال کرلیا، ٹیم نے ٹور میچ میں جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کیخلاف 6وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔
  2. تاخیرسے ٹیم کوجوائن کرنے والے یاسرشاہ نے1وکٹ لی،پاکستان نے195کا ہدف 4وکٹ پرپالیا۔ فوٹو: فائل
  3. ٹیسٹ سیریز سے قبل واحد ٹور میچ میں پاکستان ٹیم نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا، بینونی میں میزبان جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون نے 7 وکٹ پر 318 رنز بناکر پہلی اننگز ڈیکلیئرڈکردی تھی، جواب میں مہمان سائیڈ نے اظہر علی اور بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت 7 وکٹ پر 306 رنز بناکر حریف کو دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دیدی۔

    جمعے کے روز میچ کے تیسرے اور آخری روز انوی ٹیشن الیون نے ایک وکٹ پر 45 رنز سے دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، برینڈ 30 جبکہ ڈیتھول 7 رنز کے ساتھ کریز پرآئے، مجموعی اسکور 58 تک پہنچا تھا کہ ڈیتھول (15)رن آؤٹ ہو گئے، محمد عامر نے نئے بیٹسمین بریٹزکی اننگز ایک رن پر تمام کرنے کیلیے فہیم اشرف سے مدد لی۔
    میزبان ٹیم کی سنچری مکمل ہونے کے بعد اظہر علی نے ایکرمین (32) کو بابر اعظم کی معاونت سے جکڑ لیا،  محمد عامر نے برینڈ (71) کو اسد شفیق کی مدد سے پویلین بھیج کر اننگز میں تیسرا شکار کیا۔
    قومی ٹیم تاخیر سے جوائن کرنے والے یاسر شاہ نے بھی بولنگ پریکٹس کو ترجیح دیتے ہوئے میدان کا رخ کیا، لیگ اسپنر کو ایک کامیابی بھی ملی جب انھوں نے حارث سہیل کی مدد سے نایاکو (37) کا شکار کرلیا، شاہین شاہ آفریدی نے سائمنڈز (4) کو بولڈ کیا تو انوی ٹیشن الیون نے اننگز 7 وکٹ پر 182 رنز بنا کر ڈیکلیئرڈ کی دی، یوں پاکستان کو 195کا ہدف ملا، محمد عامر 3، شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ اور اظہر علی ایک ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
    مہمان ٹیم نے اس بار امام الحق کے ساتھ شان مسعود کو اننگز کا آغاز کرنے کیلیے بھیجا، اوپنر نے 24 رنز بناکر منیاکا کی گیند پر ڈیتھول کو کیچ تھما دیا،  فخرزمان (18) کو سائمنڈز نے نایاکو کی مدد سے دھرلیا،جارح مزاج اوپنر پہلی اننگز میں بھی کریز پر قیام طویل کرنے میں ناکام رہے تھے، دوسری وکٹ 68 کے مجموعی اسکور پر گری، امام الحق 66 کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹوٹل 164 تک پہنچا کر رخصت ہوئے، انھیں سائمنڈز نے اسٹمپڈ کروا دیا، فتح سے 12 رنز کی دوری پر فہیم اشرف (7) نے برینڈ کی گیند پر کارٹ رائٹ کو کیچ دیا۔
    پاکستان نے ہدف 40.2 اوورز میں 4وکٹ پر حاصل کر لیا، پہلی اننگز میں ناکام رہنے والے حارث سہیل فارم بحال کرتے ہوئے 73پر ناقابل شکست رہے،سائمنڈز نے2جبکہ منیاکا اور برینڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پروٹیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا۔
لاہور: 
پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں کھیلتا دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔

یک انٹرویو میں ایم ڈی وسیم خان نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشلز کے ساتھ بات چیت میں باہمی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کروں گا،دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ کے علاوہ بھی بہت سے پیچیدہ معاملات ہیں، بہرحال میری خواہش ہے کہ پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل میں شرکت کریں، اگر ایسا ممکن ہوا تو بہت بڑا قدم ہوگا۔

وسیم خان نے کہا کہ میں نہ صرف بھارت بلکہ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے بورڈز سے بات چیت کرتے ہوئے اعتماد کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کروں گا، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر بتدریج لیکن مسلسل آگے بڑھاتے رہنا ہوگا، اس ضمن میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں ہونے والے 8میچز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ایم ڈی پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کے پاس اسٹیڈیمز موجود اور عوام کی کرکٹ سے بہت زیادہ وابستگی ہے،غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ آگے بڑھتا گیا تو حالات ایک دن معمول پر آجائیں گے۔
پولینڈ کی ہاکی ٹیم نے اپریل کے آخری ہفتے میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

پولینڈ کی ہاکی ٹیم سے طے پانے والے مجوزہ پروگرام کے تحت میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جاہیں گے۔ عالمی درجہ بندی میں پولینڈ کا نمبر 21واں ہے اور وہ 15 برس بعد پاکستان آکر کھیلنی والی پہلی سئنیر ٹیم ہوگی۔ پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق پولینڈ کے آنے سے دوسری ٹیموں کو ملک میں بلانے میں مدد ملے گی۔

ایف آئی ایچ کے ایونٹ ہاکی سیریز اوپن کے لئے ان دنوں ازبکستان، قازقستان ، نیپال اور افغانستان جیسی نئی ٹیمیں لاہور میں کھیلنے کے لیے موجود ہیں۔ اس سے پی ایچ ایف نے ورلڈ الیون کو مدعو کیا تھا۔ ہاکی فیڈریشن حکام کے مطابق پاکستان کے حالات اب کھیلوں کے لیے بہت سازگار ہیں۔
ہاکی سیریز اوپن سے ایشین ہاکی فیڈریشن ، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ہاکی فیملی کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے مرحلے میں چھوٹی ٹیموں کو پاکستان بلانے کے لئے قائل کررہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ بڑی ٹیموں کو بھی بلاہیں گے اور ایک بار پھر پاکستان میں انٹرنیشنل معروف کھلاڑیوں کو شائقین کھیلتا ہوا دیکھ سکیں گے۔
لاہور: 
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی۔

پاکستان سپرلیگ کے لیے چھٹی ٹیم کی اونر شپ فروخت ہوگئی، علی ترین اگلے 7 سال کے لیے مالک بن گئے، ان کے مدمقابل جنوبی افریقہ کی کمپنی کے نمائندے احمد چنائی نے انکشاف کیا کہ علی ترین نے 88 کروڑ 90 لاکھ کی قیمت لگا کر یہ بڈ اپنے نام کی ہے جب کہ ہم نے اس کی صرف 35 کروڑ سالانہ بولی دی تھی تاہم پی سی بی کی جانب سے علی ترین کی جانب سے دی گئی قیمت کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا، پی سی بی کی جانب سے چھٹی ٹیم کے لیے بڈ 52 کروڑ سے زیادہ رکھی تھی۔

ملتان سلطانز کے مالکان کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد پی سی بی نئے ٹینڈر جاری کیے، جس کے تحت  بڈز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھولی گئی اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے سب سے زیادہ قیمت لگاکر اس کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
لاہور: 
پی سی بی کے مطابق بلز کنسورشیم کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس سال کے کنٹریکٹ سے بورڈ کو گزشتہ کنٹریکٹ کے مقابلے میں358
فیصد زیادہ پیسے حاصل ہوں گے، پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق نشریاتی اور لائیو اسٹریمنگ کے معاملات طے پا گئے ہیں، اس ضمن میں دیگر تفصیلات پر غور کرتے ہوئے معلومات میڈیا کو فراہم کر دی جائیں گی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ہدف سے زیادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین اور اسپانسرز کی پی ایس ایل میں گہری دلچسپی برقرار ہے، نشریاتی حقوق میں دلچسپی لینے والے تمام امیدواروں کے شکر گزار ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ 3 سال کے لئے 15 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا
کراچی: 
 سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بھارت سے قانونی جنگ میں بھاری رقم گنوانے کا ذمہ دار نجم سیٹھی کو قرار دیا ہے۔

شہریارخان نے لاہور سے فون پر نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت میں ہمیشہ سے مذاکرات کا قائل تھا، مئی 2017میں پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو نوٹس آف ڈسپیوٹ بھیجا جس میں دونوں بورڈز میں مذاکرات جاری رکھنے کی بات بھی ہوئی تھی۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلیے بیک ڈور ڈپلومیسی جاری تھی، میری آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اور بھارتی بورڈ آفیشلز سے بھی کئی بار بات ہوئی تھی، وہ بھی معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کے خواہاں تھے، مگر نجم سیٹھی نے ابتدا سے ہی آئی سی سی کی ثالثی کمیٹی میں جانے کا کہا، انھوں نے گورننگ بورڈ ارکان کو بھی اس پر قائل کر لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس وقت بھی یہی کہاکہ ہمارے کیس میں جان نہیں ہے، مزید خسارہ برداشت کرنا پڑ جائے گا مگر وہ نہ مانے، جس وقت آئی سی سی میں یہ کیس گیا میں نہیں بلکہ نجم سیٹھی ہی پی سی بی کے سربراہ تھے۔
شہریارخان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے نہ کھیلنے سے پہلے ہی ہمیں بھاری نقصان ہو چکا تھا، اب بی سی سی آئی اور آئی سی سی کو کیس کے اخراجات کی رقم بھی ادا کرنا ہوگی، اس کی مکمل ذمہ داری نجم سیٹھی پر ہی عائد ہوتی ہے۔
اس سوال پر کہ جب وہ چیئرمین تھے اور بھارت پر کیس کی باتیں ہوئیں تو اس کیخلاف واضح اسٹینڈ کیوں نہیں لیا، شہریارخان نے کہا کہ اس وقت کیا حالات تھے سب جانتے ہیں مجھے دہرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

آصف علی نے شاہد آفریدی کا چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا لتان(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی ایسا اعزاز حاصل ک...