احمد شہزاد پر پابندی آج ختم ہوجائے گی


احمد شہزاد پر پابندی آج ختم ہوجائے گیلاہور:(22 دسمبر 2018) قومی کرکٹر احمد شہزاد پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث چار ماہ کے لیے عائد کی گئی پابندی ختم ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کا جولائی میں پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد بورڈ کی جانب سے ان پر 4 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےدوران پابندی احمد شہزاد پر کلب کرکٹ کے میچز کھیلنے پر پابندی میں 6 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا تھا اور کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی کے باعث احمد پر عائد 10 نومبر کی پابندی 22 دسمبر تک بڑھائی گئی تھی۔پابندی کے باعثشہزاد قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔واضح رہے کہ پی سی بی کے مطابق احمد شہزاد کے ڈوپ سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی تھی جس پر پی سی بی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے تحت ان پر پابندی عائد کی گئی تھی ، ٹیسٹ کرکٹر پرعائد پابندی کا اطلاق 10 جولائی سے ہوا تھا۔ 
Share To:

Unknown

Post A Comment:

0 comments so far,add yours

آصف علی نے شاہد آفریدی کا چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا لتان(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی ایسا اعزاز حاصل ک...