ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی بادشاہت برقرار


سلام آباد(نیو زڈیسک) ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی بادشاہت بدستور برقرار ہے، بیٹسمین رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز بابر اعظم اور بولرز میں شاداب خان دوسرے نمبر پر فائز ہیں، ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس کی 11 درجے لمبی جست نے فخرزمان کو ایک درجہ نیچے پانچویں پوزیشن پر بھیج دیا۔ بولنگ چارٹ میں فہیم اشرف اور عماد وسیم بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 2-1 سے کامیابی کے بعد ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان ٹیم بدستور نمبر ون پوزیشن پر فائز ہے، بھارت دوسرے، انگلینڈ تیسرے،آسٹریلیا چوتھے اورجنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔ چھٹی سے دسویں پوزیشن پر بالترتیب نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش موجود ہیں۔بیٹسمینوں میں ٹاپ پر پاکستان کے بابر اعظم کی حکمرانی بھی قائم ہے البتہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ایک ساتھ 11 درجے ترقی پانے والے ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس نے فخرزمان کو چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر بھیج دیا ہے۔ شعیب ملک 28 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ مارلون سموئلز کی تنزلی کے باعث پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو ایک درجہ بہتری نے 40 ویں نمبر پر پہنچادیا ہے۔ بولرز میں ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان کا قبضہ ہے جبکہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، فہم اشرف کا آٹھواں اور عماد وسیم کا نواں نمبر ہے۔ ویسٹ انڈین بولر کیمو پال کی ترقی کے باعث حسن علی ایک درجہ خسارے سے 31 ویں نمبر پر آنا پڑا جبکہ محمد عامر بھی ایک درجہ تنزلی سے اب 34 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ 
Share To:

Unknown

Post A Comment:

0 comments so far,add yours

آصف علی نے شاہد آفریدی کا چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا لتان(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی ایسا اعزاز حاصل ک...